ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ناریل کا درخت گرنے سے ایک شخص ہلاک

ناریل کا درخت گرنے سے ایک شخص ہلاک

Wed, 01 Jun 2016 20:23:54  SO Admin   S.O. News Service

وٹھلا یکم جون (ایس او نیوز)بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کے چلنے سے کنیان نامی دیہات میں ناریل کا درخت گر پڑا اور اس کے نیچے دب کر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ہلاک ہونے والے شخص کا نام کوئیں بیاری کے فرزند سلیمان(۴۱سال ) کے طور پر کی گئی ہے۔جب یہ حادثہ پیش آیا اس وقت سلیمان اپنے گھر کے پاس کام کاج میں مصروف تھا۔کہتے ہیں کہ اس پر درخت گرنے سے اس کے سر پر گہری چوٹ آئی ۔ اسے فوراً وٹھلا کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔سلیمان پہلے خلیج میں نوکری کیا کرتا تھا۔ گزشتہ دو سال قبل وہ اپنے وطن واپس آیا تھا۔اور یہاں مزدوری کیا کرتا تھا۔اس کے پسماندگان میں بیوی، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔وٹھلا پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔
 


Share: